Thursday, March 26, 2020

Nazm_ Maggi #Corona


"मैगी #कोरोना"

आज हमारे साथी...काहिली में सो गए. सब्ज़ी तो है मगर प्याज़ नहीं है. मैं रोटी बना नहीं सकता और ये भाई साब, चावल खाना नहीं चाहते.


बातचीत के बाद वो मैगी पर तैयार हुए मगर जब मैगी बन गई तो वो इतने नींद में थे कि उन्होंने खाने से मना कर दिया. मैगी भी एक ही पैकेट (₹12 वाली) थी. मेरे लिए तो कुछ अच्छा हो गया मगर ये बात ठीक नहीं कि कोई बिना खाए सो जाए... ख़ैर! मैं ने डिनर समझ कर मैगी खाया. आईआईएमसी (2017-18) में पढ़ते हुए Saturday और Sunday मैगी ही मेरा लंच था क्योंकि मेरे लिए चार मंज़िल उतर कर खाने के लिए जाना बहुत मुश्किल था.

मैगी न होती तो क्या होता, आज दिल में आया कि मैगी की शान में तुकबंदी की जाए. चार लाइन (मिसरे) खट से हो गए बाक़ी को खीचना पड़ा है, लगभग 20 मिनट लगे हैं. तो देवियों और सज्जनों! पेशे खिदमत है... नज़्म "मैगी #Corona" 


मैगी से था लगाव मगर अब तो इश्क़ सा है
लंचो डिनर का चक्कर थोड़ा सा रिस्क सा है


कोरोना का कहर है, जारी जहां में अब तक 
मैगी नहीं है पास तो खाने में फर्क सा है


है वक़्त भी, नहीं भी, हर हाल में ये अच्छा 
इस शान ए काहिली का मसाला भी मुश्क सा है


ये फिक्र ही नहीं कि मैगी है चाइना से 
भारत बना रहा है, दिखने में खुश्क सा है


देखो मोबीन फेंक के जाओगे, अब कहां तुम 
कोरोना की वजह से जीवन भी नर्क सा है.

Plz cooperate Dear!

लंचो डिनर = लंच व डिनर
मुश्क =  ज़बरदस्त खुशबू जो हिरण की ढोढ़ी में होती है.
खुश्क = सूखा
नर्क = नरक, जहन्नम

नोट: आपको कैसा लगा...कमेंट करके बता सकते हैं.

Also read "Tukbandi BHI Gahzall Bhi"https://abirti.blogspot.com/2020/03/blog-post.html?m=1

"میگی #کورونا"

میگی سے تھا لگاؤ مگر اب تو عشق سا ہے
لنچ و ڈنر کا چکر تھوڑا سا رسک سا ہے


کورونا کا قہر ہے، جاری جہاں میں اب تک 
میگی نہیں ہے پاس تو کھانے میں فرق سا ہے


ہے وقت بھی، نہیں بھی، ہر حال میں یہ اچھا 
اس شان کاہلی کا مصالحہ بھی مشک سا ہے


یہ فکر ہی نہیں کہ میگی ہے چائنا سے
بھارت بنا رہا ہے، دکھنے میں خشک سا ہے


دیکھو مبین پھینک کے جاؤگے اب کہاں تم 
کورونا کی وجہ سے جیون بھی نرک سا ہے

Read...संवेदनहीन,Apathy,بے حسی https://abirti.blogspot.com/2020/03/nazm-behisi-apathy.html?m=1

Poetry on Maggi #Corona


Maggi Se Tha Lagao Magar Ab To Ishq Sa Hai 
Lunch-o-Dinner Ka Chakkar Thoda Sa Risk Sa Hai


Corona Ka Qahar Hai, Jari Jahan Me Ab Tak
Maggi Nahi Hai Pas To Khane Me Farq Sa Hai


Hai Waqt Bhi, Nahi Bhi, Har Hal Me Ye Achha
Is Shan-e-Kahili Ka Msala Bhi Mushk Sa Hai


Ye Fikr Hi Nahin Ki Maggi Hai Chaina SE 
Bharat Bana Raha Hai, Dikhne Me Khushk Sa Hai


Dekho Mobeen Phenk Ke Kahoge Ab Kahan Tum
Corona Ki Wajah Se Jeevan Bhi Nark Sa Hai


@MobeenJamei
mobeenahmad.abirti@gmail.com
01: 20 AM
27, March, 2020

Monday, March 23, 2020

Corona World Health Emergency

ہیلتھ ایمرجنسی اور مساجد


حالانکہ اس پر کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔ میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مساجد کو بلکل بند کرنا درست فیصلہ نہیں تاہم احتیاط ضروری ہے۔

غور کیجیے! مساجد میں بالعموم بانگی اور امام ہوتے ہی ہیں۔ اگر کوئی ایک پاس پڑوس کا آ جائے تو فبھا ورنہ دو ہی اذان و نماز جاری رکھ سکتے ہیں۔ ویسے بھی کل سپریم کورٹ نے اس پر آرڈر جاری کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اگر کوئی کورونا متاثر یہاں سے سامنے آیا تو پھر کوئی راستہ نہیں بچے گا سوائے اس کے کہ مساجد مقفل کر دیے جائیں اور پولیس یا آرمی بٹھا دی جائے۔

نمازی حضرات یہ ضد چھوڑ دیں کہ جب تک مسجد وا ہے ہم تو جائیں گے ہی۔ آپ کا جذبہ خوب ہے مگر آپ پر فرض ہے کہ آپ دوسروں کا بھی خیال کریں۔ اپنے ہی اہل خانہ، بچے اور عزیزوں کی صحت کا دھیان کر لیں۔ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کے گھر کا کوئی فرد اس مرض الموت میں گرفتار ہو؟ اگر نہیں تو پھر گھر پر ہی نماز ادا کریں اور موجودہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے رب سے استمداد کریں۔ 

@MobeenJamei

Sunday, March 22, 2020

टांग कशीदन, ٹانگ کشیدن


یہ پیٹ بڑا دردیلا ہے، بے وجہ ہی تڑپے


دیر آید درست آید، درگاہ اعلیحضرت نے کھلے طور پر این پی آر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Dargah Ala Hazrat announced boycott of NPR-NRC

سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں کورونا کا رونا جاری ہے تو وہیں دوسری طرف چھوٹی ہی سطح پر مگر یہ بحث گرم ہے کہ محض اعلان سے کیا ہوتا ہے۔ 

مزے کی بات یہ ہے کہ بحث کرنے والوں میں جو حضرات شامل ہیں وہ کسی نہ کسی ادارے (مسجد، مدرسے یا یونیورسٹی) سے منسلک ہیں۔ ان کی نکتہ چینی بجا ہے اور  بہت واجب بھی مگر اب ان سے تحفظ آئین کی خاطر التماس ہے کہ آپ کم از کم اپنی موت کے خلاف متحد ہو جاؤ۔

 خدارا! اس اعلان میں خانقاہی گورکھ دھندے کے امکانات مت ڈھونڈو۔

 اگر اپنا ہی جھنڈا آگے رکھنا ہے تو رکھو مگر اعلان سے دو قدم آگے بڑھ کر۔  دیر سے ہی سہی مگر درگاہ کی حیثیت سے جو سامنے آیا ہے وہ فی الحال درگاہ اعلحضرت ہی ہے۔ ( اور بھی جو خانقاہیں سامنے آئی ہیں ان کا بلکل انکار نہیں ہے، یہاں بات خاص تناظر میں کی جارہی ہے۔)

غیرت سے کام لو اور جہاں، جس ادارے سے منسلک ہو، وہیں سے اس بائیکاٹ کی حمایت کا اعلان کرو۔

نوٹ: ہم کسی بھی درگاہ کے طرفدار نہیں بلکہ صوفی ازم کے نام پر جاری آج کے تمام خرافات  اور ناجائز دھندوں کی مذمت کرتے ہیں۔

کس کو یہ فکر ہے کہ قبیلے کا کیا ہوگا
سب اس پے مر رہے ہیں کہ سردار کون ہوگا


ٹانگ کشیدن مردہ آباد! مردہ آباد


@MobeenJamei

ये पेट बड़ा दर्दीला है, बेवजह ही तड़पे


"देर आयद दुरुस्त आयद" दरगाह आला हजरत (बरेली) ने खुले तौर पर एनपीआर के बायकाट का ऐलान किया है.

Dargah Ala Hazrat announced boycott of NPR-NRC

सोशल मीडिया पर एक तरफ जहां कोरोना का रोना जारी है तो वहीं दूसरी तरफ छोटी ही सतह पर मगर ये बहस गर्म है कि महज ऐलान से क्या होता है.

मज़े की बात ये है कि बहस करने वालों में जो लोग शामिल हैं वो किसी ना किसी एदारे (मस्जिद, मदरसे या युनिवर्सटी) से जुड़े हुए हैं. उनकी ओर से घोर आलोचना बहुत वाजिब है मगर अब उनसे संविधानहित में अनुरोध है कि आप कम से कम अपनी मौत के खिलाफ तो एक हो जाओ!

ख़ुदारा! इस ऐलान में खानकाही गोरखधंधों के इमकानात और रास्ते मत ढूडों!

गैरत से काम लो और जहां, जिस एदारे (संस्था) से जुड़े हो, वहीं से इस बायकाट के समर्थन का ऐलान करो!

अगर अपना ही झंडा आगे रखना है तो रखो मगर ऐलान से दो कदम आगे बढ़ कर. देर से ही सही मगर दरगाह की हैसियत से अगर कोई सामने आया है तो वो फिलहाल दरगाह आला हजरत ही है. (और भी खानकाह जो सामने आयी हैं, उनका कतई इनकार नहीं है, यहां बात खास संदर्भ में की जा रही है.)

नोट: हम किसी दरगाह के तरफदार नहीं, बल्कि सूफीवाद के नाम पर जारी आज के तमाम खोराफात और ना जायज़ धंधों की निंदा करते हैं.

किस को ये फिक्र है कि क़ाबीले का क्या होगा 
सब इस पे मर रहे हैं कि सरदार कौन होगा


टांग कशीदन मुर्दा बाद! मुर्दा बाद


@MobeenJamei

Tuesday, March 17, 2020

Nazm Madarsa

مدرسہ

وقت بے وقت جو آتا ہے خیال مدرسہ
بند آنکھوں نظر آتا ہے  زوال مدرسہ

قال اللہ، قال الرسول ہے رٹ، پھر بھی مگر
قیل و قال میں ہی رہتا ہے نہال مدرسہ

صرف و نحو کا ہو تعلم بزبان انگلش
فارسی جیسے کبھی تھی سوال مدرسہ

بلا معنی ہے جو لفظوں کا یہاں سیل رواں
اسی سیلاب کا غواص  ہے کمال مدرسہ

صنعت بغض و حسد کے جو ہیں امراء واللہ
قوم کو کھا کے یہ کرتے ہیں خلال مدرسہ

بعد تشخیص مرض بھی نہیں توفیق علاج
نقد و تنقید جو ٹھہری ہے وبال مدرسہ

صوفی اک گالی جب بن کر رہ جائے مبيں
کیوں نہ ہو جائز میرے دوست قتال مدرسہ

نوٹ:  اس نظم کو مثبت لیں ایسا نہیں ہے کہ دنیا میں مدرسے کے سوا اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جو داخلی انتشار ہے مدارس میں اس پر علماء کے مابین ایک گفتگو کا آغاز ہے۔

اتفاق ہے کہ مجھے اپنے استاذ گرامی کے مرقد موقر پر فاتحہ کے لیے حاضر ہونا تھا۔ اسی بہانے اس مدرسے کی زیارت ہو گئی جس نے مجھے بد سے بہتر بنایا۔

یہ بھی پڑھیں، الجامعۃ الاسلامیہ روناہی ایک تعارف https://abirti.blogspot.com/2017/05/aljame-atul-islamia-raunahi-ek-taaruf.html?m=1

मदरसा 
वक़्त बे वक़्त जो आता है खायाले मदरसा
बंद आंखों को नज़र आता है ज़वाले मदरसा

कालल्ला कालर्रसूल है रट, फिर भी मगर
कीलो काल में ही रहता है निहाले मदरसा

सर्फो नौह का हो तअल्लुम ब जुबाने इंग्लिश
फारसी जैसे कभी थी सवाले मदरसा

बिला माना है जो लफ़्ज़ों का यहां सैले रवां
इसी सैलाब का गव्वास है कमाले मदरसा

सनअते बुग्जो हसद के जो हैं ओमरा वल्ला
कौम को खा के ये करते हैं खेलाले मदरसा

बाद तश्खीसे मरज़ भी नहीं तौफीके इलाज
नकदो तनकीद जो ठहरी है वबाले मदरसा

सूफी इक गाली जब बन कर रह जाए मुबीं
क्यों ना हो जयाज़ मेरे दोस्त केताले मदरसा

'मुहम्मद अली को लीडरी ने तबाह किया' #Jauhar #AliBrothers https://abirti.blogspot.com/2020/02/jauhar-alibrothers.html?m=1

नोट: इस नज़्म को पोजिटिव लें, ऐसा नहीं कि दुनिया में मदरसे के सिवा कोई मसला ही नहीं है। मदरसों के अंदर एक बेनाम जो कुढ़न है उसी पर बात को आगे बढ़ाने की एक कोशिश है।

इत्तेफ़ाक़ है मुझे अपने उस्ताज़ के मरकद ए मुअक्कर पर फातिहा के लिए हाजिर होना था। इसी बहाने उस मदरसे को भी देखने का सौभाग्य मिला जिसने मुझे बद से बेहतर बनाया।

ज़वाल = ख़तम होना, मिट जाना
कालल्ला कालर्रसूल = क़ुरान व हदीस
निहाले मदरसा = मदरसे के छात्र, छात्राएं
नकदो तनकीद = आलोचना, Criticism
सर्फो नौह = अरबी ग्रामर
तअल्लुम = पढ़ाई
सैले रवां = तेज बहता दरिया
गव्वास = गोताखोर
सनअते बुग्जो हसद = एक दूसरे से जलन रखने और नफरत करने की फैक्ट्री
तश्खीसे मरज़ = मर्ज़ का पता चल जाना
केताले मदरसा = मदरसे की जंग

یہ بھی پڑھیں، آخری فتویٰ https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_21.html?m=1

Poetry on "Madarsa"

Waqt Bewaqt Jo Aata Hai Khayale Madrsa 
Band Aankhon Ko Nazar Aata Hai Zawale Madrasa

Qalalla Qalarrasool Hai Rat, Phir Bhi Magar
Qeelo Qaal Me Hi Rahta Nihale Madrasa 

Sarf-o- Nauh Ka Ho Ta'allum Bazuban-e- English
Farsi Jaise Kabhi Thi Sawal -e- Madrasa

Bila Mana Hai Jo Lafzon Ka Yahan Sail -e- Rawan
Usi Saliab Ka Gawwas Hai Kamale Madrasa

San'at -e- Bughz -o- Hasad Ke Jo Hain Omra Walla
Qaum Ko Khake Ye Karte Hain Khelal -e- Madrasa

Bad Tashkhees -e- Maraz Bhi Nahin Taufiq -e- Ilaj
Naqd -o- Tanqeed Jo Thahri Hai Wabale Madrasa 

Sufi ik Gali Jab Ban Kar Rah Jaye Mobeen
Keyon Na Ho Jayez Mere Dost Qetal-e- Madrasa

@MobeenJamei
17, March, 2020
Read more articles...https://abirti.blogspot.com/

Wednesday, March 11, 2020

#MajlisJameaRaunahi CAA NPR NRC

دنیا محشر ہے بنی سب کے لیے
زخم پر مرہم نہیں سب کے لیے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 این آر سی کے بعد لینے کے دینے جو پڑے تو حکومت ہند سی اے اے لے آئی۔ این پی آر، این آر سی کا پہلا قدم ہوگا جیسا کہ خود مرکزی وزارت داخلہ کی رپورٹ سے ثابت ہے۔ حیرت ہے کہ سی اے اے میں واضح طور پر محض مذہب کو بنیاد بنانے کے بعد بھی بی جے پی اور اس کی طرفدار میڈیا نے مسلسل رٹ لگا رکھی ہے ’ستائے ہوئے غیر مسلم افراد‘ کو ہندستانی شہریت دی جائے گی۔

ہندوستانی مسلمانوں کے اصل مسائل کیا ہیں، کیوں ہیں اور ان کا سد باب کیا ہے؟ کبھی اس پر سنجیدگی سے گفتگو نہیں ہوتی۔ ’ہم ایمان والے ہیں‘، ’سر کٹاضرور ہے،جھکا نہیں ہے‘، مختلف مسلم جنگجوؤں  کی بے ہنگم کہانیوں پر فخر سے اپنی چھاتی آپ پھلا کر ہم خوش ہولیتے ہیں جبکہ جو جنگجو تھے انھیں تبلیغ دین سے کوئی علاقہ نہیں تھا۔ وہ دین اور سیاست میں از خود غیر مرئی فرق رکھا کرتے تھے ورنہ کیا وجہ تھی کہ عالمگیر اورنگ زیب نے دکن کو تہس نہس کردیا تاکہ حدودِ سلطنت مغلیہ کی وسعت پورے ہندوستان کو محیط ہوجائے۔

 حالات کیا سے کیا ہونے کو ہیں جن کے تصور ہی سے کلیجہ منھ کو آتا ہے مگر ہمارے علماء مشائخ پر مشتمل قیادت کھل کر کچھ بھی کہنے سے گریزاں ہے۔ صوفیاء نے ہمیشہ حکومتوں کو اپنے پیروں کا دھووَن تک نہ دیا مگر آج انہی کے نام پر عوام کے ساتھ کھلم کھلا دھوکہ کرتے ہوئے فسطائیت کا طواف کیا جا رہا ہے تاکہ اپنا کام چلتا رہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج کل ’لا الہ الا اللہ ‘(کلمہ) کی جگہ ’لائے لائے دَھے دَھے جاؤ‘ پڑھا جا رہا ہے اور بے چارے سادہ لوح عوام لا لا کر دھرتے بھی جا رہے ہیں۔
ممکن ہے کہ آپ کو یہ محسوس ہو کہ میں بلاوجہ سر پہ آسمان اٹھائے ہوئے ہوں۔ میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ایک بار ٹھنڈے دل سے جن ملکوں میں لاوطنیت کے مسائل پیش آئے ہیں وہاں کا جائزہ لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ یہاں بھی وہی کچھ ہورہا ہے۔ نسل کشی عام بات ہوچکی ہے۔  اب یہ بڑے پیمانے پر ہو گی۔ حال ہی میں حیدرآباد میں شرپسندوں نے ایک موذن کو تیزاب پلا دیا جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے، کئی سرجری ہو چکی ہے‘دعا کیجیے۔ دہلی ، جسولا میں ایک برقع پوش خاتون پر تیزاب میں رنگ گھول کر ڈال دیا گیا۔  آج ہی پارلیمنٹ میں دہلی فسادات 2020 پر بحث کے دوران بی جے پی یہ کہہ رہی تھی کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ایک ہزار ایک فسادات ہوئے...اس کے مقابلے ہمارے دورِ اقتدار میں کچھ نہیں ہوا۔ مفہوم مخالف یہ نکلتا ہے کہ ہمیں بھی ہزاروں کی تعداد تک پہنچنے دو۔
اپریل میں این پی آر کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اگرتمام ریاستوں میں جمہوری مثبت اقدام کے تحت ہم نے اپنی بیداری کا ثبوت نہ دیا تو یہ بھی کامیاب ہوجائےگا۔ المیہ یہ ہے کہ سب کچھ (اقوام متحدہ، مختلف ممالک اور ان کے ڈپلومیٹس کے)ہمارے حق میں ہوتے ہوئے بھی مسلم قیادتیں خوف سے لرزہ بر اندام ہیں۔ مسلم خواتین نے جس طرح سے  جمہوری   ڈھنگ سے  شدید مزاحمتی رویہ اختیار کیا ہے ‘ اس کے زیر اثر یہ امکان ہے کہ چند دنوں کے لیے یہ ٹال دیا جائے مگر یہ ٹلنے والا نہیں ہے۔ یہ بھی امکان ہے کہ ہمارے جیتے جی یہ کامیاب نہ ہو مگر آنے والی نسلوں کو یہ بھگتنا ہوگا اور دھیرے دھیرے ہم ارتداد کی قعر مذلت میں پہنچ جائیں گے...پھر کیا عصمتیں، جانیں، مال واسباب اور عبادت گاہیں....خدارا! خود کو بچا لو! جو کرنا ہے‘ ہمیں ہی کرنا ہے‘ بے حسی کا مظاہرہ کریں گے تو رحمتِ خداوند بھی ہماری جانب متوجہ نہ ہوگی۔

الجامعۃ الاسلامیہ،روناہی: ایک تعارف؛ یہ بھی پڑھیں https://abirti.blogspot.com/2017/05/aljame-atul-islamia-raunahi-ek-taaruf.html

سچی بات ہے کہ اگر ہم اپنے مدارس کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق لا پاتے تو حالات اس قدر ناگفتہ بہ نہ ہوتے۔ ہمارے جانی دشمنوں نے یہی طریقہ اختیار کیا اور ہمارا جینا دوبھر کر دیا۔ انہوں نے گاؤں گاؤں اسکول ، شہر شہر کالج اور میٹرو سٹی میں یونیورسٹیز کھولے۔ ہم خیال افراد پیدا کیے۔ ہمارے پاس مدارس کی ایک بہترین پاکیزہ زنجیر ہوتے ہوئے بھی ہم اسے استعمال نہ کرسکے ۔

اب آگے کیا ؟

ساتھیو! میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم جامعہ روناہی کے فارغین سوشل میڈیا سمیت زمین پر  اتر کر کام نہیں کرسکتے! بالکل کر سکتے ہیں۔ روناہی کے فارغین بیرون ملک سمیت تمام شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں‘ ہم عوام کو بےلاگ ایسے سمجھائیں اور جم کر مزاحمت کریں کہ ہمارا وجود سراپا احتجاج بن جائے۔


مجھے اس بات کا مکمل خیال ہے کہ آپ اپنی مصروف زندگی سے کیسے وقت نکالیں گے، غمِ روزگارہے تو سب کچھ بے کار ہے! مگر مجھے بتائیے کیا آپ کوئی کام پیشہ وارانہ کریں گے‘وہی خدمت دین ہے یا جو آپ اپنے ذاتی وقت میں فی سبیلہ تعالیٰ کریں گے وہ اصل خدمت دین ہے؟ پیشہ وارانہ  خدمت دین آپ کا ذریعہ معاش ہے اسے خدمت دین بھی کہیے! کیونکہ آپ کی نیت ہے! مگر یہ مکمل انصاف نہیں ہے۔

جن عوام نے ہمیں برسوں مفت تعلیم اور اس کے لوازمات دیے‘ آج ان کے لیے کچھ کرنے کا وقت ہے۔ آپ تعلیم یافتہ ہیں کچھ سمجھ سکتے ہیں‘ مگر عوام اس کے اہل نہیں۔ غور کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں "کیوں ڈراتے ہو!https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_19.html?m=1

کئی بار ایسا بھی ہوا کہ رپورٹر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گھر کا سامان تہس نہس کر دیا گیا ہے‘ شدید توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔  بیٹی کی عصمت دری (کئی بار گینگ ریپ‘ کئی تو ایسے ہیں کہ جنہیں اپنی بیوی مہینوں ہنچانی پڑی‘ ریسرچ کرکے پڑھیے یہ سب مل جائیں گی۔) بھی کی گئی ہے۔ میں رپورٹ (ویڈیو، فوٹو اور ٹیکسٹ) بنا چکا ہوں مگر بیٹی کا باپ رو رہا ہے کہ مت دیجیے ورنہ بیٹی کی کہیں  شادی نہیں ہوگی۔ وہاں یہ ایک عام بات  سی ہوکر رہ گئی ہے‘ جسے وہاں کے عوام خون کے گھونٹ پی کر برداشت کرتے ہیں۔ جے این یو طلبہ بسا اوقات یہ باتیں کھل کر اٹھاتے ہیں مگر ان کی سنتا ہی کون ہے!... یاد رہے! این پی آر +این آر سی اور سی اے اے کے بعد ہمیں اتنی بھی عزت نہیں ملے گی۔ پورا مسلم معاشرہ ٹوٹ جائے گا۔ کون کیسے جینے مرنے کی جد و جہد کر رہا ہوگا‘ بیان سے باہر ہے۔ ایک بار این آر سی کی زد میں آنے کے بعد ٹریبونل، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں  شہریت ثابت کرنے میں ہی اتنے پیسے لگ جائیں گے کہ انسان کی جائداد ختم ہوجائے گی جبکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمہ بازی آسان نہیں۔

’محمد علی (جوہر) کو لیڈری نے تباہ کیا‘ https://abirti.blogspot.com/2020/02/jauhar-alibrothers.html?m=1 

میں مسلسل کچھ علماء اور مشائخ کو میسج اور فون کر رہا ہوں مگر کوئی جواب نہیں مل رہا ہے تو ایسے میں آئیے ! زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھیں، ٹویٹر سے آغاز کریں! اگر ہم پانچ سو یا پانچ ہزار افراد ایک ہیش ٹیگ پر لگ جائیں اور وہ ہیش ٹیگ پانچ ہزار سے زیادہ ٹویٹ، ریٹویٹ  کو عبور کر جائے تو شام میں ٹی وی اور صبح اخبار کی ہیڈلائن بن جائے گی۔ ہم اپنے موبائل کا استعمال مثبت اور بقائے ہند، وطن کے لیے کریں۔
مجلس جامعہ روناہی کو فالو کریں 👇


ٹویٹر اکاؤنٹ کیسے بنائیں گے....👇 https://youtu.be/JO5uxw2MHAk  
 🖕 لنک پر جاکردیکھ لیں۔

ہم یہ حقائق سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اس لیے پاکستان کی ہجرت کو مسترد کر دیا تھا کہ یہاں کے مساجد اور خانقاہوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ اب تو سوال یہ ہے کہ اگر  ہم موقر زندگی کے متصرف نہ رہے تو کیا یہ ممکن ہوگا ؟ ...’ہم کہاں تم کہاں‘۔
ہم دہلی سمیت مختلف شہروں میں  اپنا احتجاج شروع کرنے کے بارے میں آپ کی تجویز طلب کرتے ہیں جو تمام مدارس اور خانقاہوں کا نمائندہ احتجاج ہوگا۔  ہمیں بتائیے! آپ کی کیا رائے ہے؟ آخر! ہم تمام فرقوں (ہندو اور مسلم) کو متحد کرکے  این
پی آر مسترد کیے جانے کے مطالبے کو کیسے منوا سکتے ہیں؟

Team
#MajlisJameaRaunahi
@MobeenJamei
+917618049339
Watch... Nazm 'Kar Do Ghaus Karam Khudara!


Monday, March 9, 2020

Tukbandi BHI Gahzall Bhi...

मौजूदा हालात को नज़र में रखते हुए ग़ज़ल की रंग में एक नई तुकबंदी...


वक़्त ए ज़ुहूर ए इश्क़ भी बेसत से कम नहीं 
ये इंक़लाब ए ज़िन्दगी जन्नत से कम नहीं 

तेरी निगाह  ए  इज़्न जो रहती खोई खोई 
ये साथ भी तो हमदम फुरक़त से काम नहीं

वो ज़ुल्फ़ ए शबनमी जो बोसा कुनां है रुख से 
मेरे लिए ये क़ुरबत, हसरत से कम नहीं 

बुकरात हो गए हो पढ़ते नहीं हो कुछ भी 
ये खुश नुमाई आप की ग़फ़लत से कम नहीं

नक़ली उलूम पढ़ कर नक़ली से हो गए हैं 
ये बात है जो तल्ख़ हक़ीक़त से काम नहीं 

दौर ए  जदीद है ये तसव्वुफ़ रहा नहीं 
अब हैं जो पीर व मुर्शिद झंझट से कम नहीं  

मर मर के जी रहा है ताकि रहे मुबीं याद 
हालाँकि ऐसे जीना मय्यत से कम नहीं

बेसत = पैग़ंबर की पैदाइश, नबी होने के ऐलान का समय (जिसके बाद बाद विशाल परिवर्तन आया...)
इज़्न = इजाज़त  
बुकरात = खूब हांकने वाला 
खुश नुमाई = खुद को अच्छा ज़ाहिर करना
नक़ली उलूम = यानी  उलूम ए नक़लिया (क़ुरान, हदीस, फ़िक़्ह, तफ़सीर की तालीम जो मदरसे में दी जाती है.)
तसव्वुफ़ = यानि असल सूफ़ियत
कोई भी शख्स सुधार कर सकता है. ग़ज़ल के रंग में कुछ कहने की कोशिश भर है. सन्देश पहुँचाना मक़सद है मगर ये शायरी के फन पर कैसे खरा उतरे मुझे नहीं मालूम। कमियों के लिए मैं ज़िम्मेदार हूँ.... तुकबंदी की इस तरक़्क़ी और खूबियों का हक़दार कोई और है.



موجودہ تناظر میں ایک نئی تکبندی.۔۔

وقت ِظہورِ عشق بھی بعثت سے کم نہیں
یہ انقلابِ زندگی جنت سے کم نہیں

تیری نگاہ ِاذن جو رہتی ہے کھوئی کھوئی
یہ ساتھ بھی تو ہمدم فرقت سے کم نہیں

وہ زلف ِشبنمی جو بوسہ کناں ہے رخ سے
میرے لیے یہ قربت، حسرت سے کم نہیں

بقراط ہو گئے ہو، کچھ بھی نہیں ہو پڑھتے
یہ خوشنمائی آپ کی غفلت سے کم نہیں

نقلی علوم پڑھ کر نقلی سے ہو گئے ہیں
یہ بات ہے جو تلخ حقیقت سے کم نہیں

دور جدید ہے یہ، تصوف رہا نہیں
اب ہیں جو پیر و مرشد جھنجھٹ سے کم نہیں

مرمر کے جی رہا ہے تاکہ رہے مبیں یاد
حالانکہ ایسے جینا میت سے کم نہیں



نوٹ: نقلی علوم کا استعمال یہاں علومِ نقلیہ یعنی قرآن ، حدیث، فقہ اور تفسیر ہیں جن کی تعلیم مدارس میں دی جاتی ہے۔ علوم نقلیہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہیں پڑھ کر، ان کا نفاذ اپنی ذات پر نہ کرنے والے لوگ نقلی ہیں ۔

کوئی بھی شخص اصلاح کر سکتا ہے۔ غزل کے رنگ میں کچھ کہنے کی محض کوشش ہے۔ پیغام رسائی ہی اصل ہدف ہے۔ یہ تکبندی کی ترقی یافتہ شکل ہے۔ مجھے نہیں معلوم شاعری کے فن پر یہ کیسے کھرا اترے گا۔ کمیوں کے لیے میں ذمہ دار ہوں۔ تکبندی کی اس ترقی اور خوبیوں کا حقدار کوئی اور ہے۔

مبین احمد جامعی



Waqt e Zuhoor e Ishq Bhi Be'sat Se Kam Nahin
Ye Inquilab E Zindagi Jannat Se Kam Nahin

Teri Nigah E Izn Jo Rahti Hai Khoi Khoi 
Ye Sath Bhi To Hamdam Furqat Se Kam Nahin 

Wo Zulf E Shabnami Jo Bosa Kunan Hai RuKh Se
Mere Liye Ye Qurbat Hasrat Se Kam Nahin 

Boqrat Ho Gaye Ho Padhte Nahin Ho Kuch Bhi 
Ye Khush Numai Aap Ki Ghaflat Se Kam Nahin

Nqli Uloom Padh Kar Naqli Se Ho Gaye Hain 
Ye Bat Hai Jo Talkh Haqiqat Se Kam Nahin 

Daur E Jadeed Hai Ye, Tasawwuf Raha Nahin 
Ab Hian Jo Peero Murshid Jhanjhat Se Kam Nahin

Mar Mar Ke Jee Raha Hai Taki Rahe Mobeen Yad
Halanki Aise Jeena Mayyat Se Kam Nahin

Be'sat = Paighambar Ki Paidaish ( Jis Ke Bad Samaj Badal Gaya Hai.)
Izn = Ijazat
Boqrat = Khoob Hankne Wala
Khush Numai = Khud Ko Achha Zahir Karna 
Nqali Uloom = Yani Uloom e Naqlia (Quran, Hadith, Fiqh, Tafseer Ki Taleem Jo Madarse Me Di Jati Hai.)
Tasawwuf = Yani Asl Sufiyat 
Koi bhi shakhs correction kar skata hai. Ghzal ke rang me kuch kahne ki koshish hai. Message Pahunchana hi asl maqsad hai magar ye shayeri ke fan par khara kaise utre mujhe nahin maloom. Kamiyon ke liye main zimmedar hun...tukbandi ki is taraqqi aur khoobiyon ka haqdar koi aur hai.

  @MobeenJamei 


Friday, March 6, 2020

Kardo Ghaus Karam Khudara!! Nazm 'Isteeghas'


Actually it's a Mamqabat dar shan Ghaus E Azam with new style....👇


आज के खोल्फा हैं बेचारा
कर दो गौस! करम ख़ुदारा
जीते जी तो काम ना आएं 
पस ए मर्ग हैं खाक सहारा!
जीते जी तो काम ना आएं 
पस ए मर्ग हैं खाक सहारा!
बिनते हव्वा सड़कों पर है 
इन की नज़र बस! जेबों पर है
आप की खाते हैं बिरयानी 
भूल गए हैं सब कुर्बानी
आज के खोल्फा हैं बेचारा
कर दो गौस! कर दो ख्वाजा!
...कर दो गौस करम ख़ुदारा!!

آج کے خلفا ہیں بیچارہ
کردو غوث! کرم خدارا
جیتے جی تو کام نہ آئیں
پسِ مرگ ہیں خاک سہارا
جلسے عرس پوسٹر ووسٹر
جاری ہے یوں بے حس کا نظارہ
بنتِ حوا سڑکوں پر ہے
ان کی نظر بس! جیبو پر ہے
آپ کی کھاتے ہیں بریانی
بھول گئے ہیں سب قربانی
آج کے خلفا ہیں ناکارہ
کردو غوث! کر دو خواجہ
کردو غوث! کرم خدارا


Aaj Ke Kulafa Hain BeChara 
Kar Do Ghaus! Karam Khudara
Jeete Ji To Kam Na Aayen 
Pas - E - Marg Hain Khak Sahara!
Jalse Urs Poster Voster
Jari Hai Yun BeHis Ka Nazara
Binte Hawwa Sadkon Par Hai 
In Ki Nazar Bas! Jaibon Par Hai 
Aap Ki Khate Hain Biryani 
Bhool Gaye Hain Sab Qurbani
Aaj Ke Khulafa Hain Nakara 
Kardo Ghaus! Kardo Khwaja!
Kar Do Ghaus! Karam Khudara!!

@MobeenJamei


Monday, March 2, 2020

#Nazm BeHisi (Apathy)


संवेदनहीन

चीखो पुकार सुनके भी हम ने सुनी नहीं
यूं बेहिसी की लानतें हम से लिपट गईं 

गारत गरी है गर्म बहोत आज शहर में 
रोई हयात ऐसे कि मौतें सहम गईं

लम्हों की एक लग़ज़िश रूहों की है गवाही 
जिस्मों तलक सज़ाएं क्योंकर पहुंच गईं

फूलो फलो रहो खुश कहता चला गया
ये बे असर दुआएं यूंही निकल गईं

दहशत गरी करे है वरदी में बार बार
दिल्ली पुलिस थी कैसी, कैसे बदल गई

ऐसे नहीं हैं कहते थोड़ा संभल मुबीं तू 
घर की शकल में देख ले जेलें बदल गईं

بے حسی

چیخ و پکار سن کے بھی  ہم نے سنی نہیں

یوں بے حسی کی لعنتیں ہم سے لپٹ گئیں


غارت گری ہے گرم بہت آج شہر میں

روئی  حیات ایسے کہ موتیں سہم گئیں


لمحوں کی ایک لغزش روحوں کی ہے گواہی

جسموں تلک سزائیں کیونکر پہنچ گئیں 


پھولو پھلو رہو خوش کہتا چلا گیا

یہ بے اثر دعائیں یونہی نکل گئیں


دہشت گری کرے ہے وردی میں بار بار 

دلی پولیس تھی کیسی، کیسے بدل گئی


ایسے نہیں ہیں کہتے تھوڑا سنبھل مبیں تو

گھر کی شکل میں دیکھ لے جیلیں بدل گئیں


Apathy


Cheekho Pukar Sunke Bhi Hamne Suni Nahin
Yun BeHisi Ki La'naten Hamse Lipat Gayin

Ghargari hai Garm Bahot Aaj Shahar Me
Roi Hayat Aise Ki Mauten Saham Gayin

Lamhon Ki Ek Laghzish Roohon Ki Hai Gawahi
Jismon Talak Sazayen Keyokar Pahonch Gayin

Phoolo Phalo Raho Khush Kahta Chala Gaya
Ye Be Asar Duaayen Yunhi Nikal Gayin

Dahshatgari Kare Hai Wardi Me Bar Bar
Dilli Police Thi Kaisi, Kaise Badal Gayi

Aise Nahin Hain Kahte Thoda Sanbhal Mobeen Tu
Ghar Ki Shakal Me Dekh Le Jailen Badal Gayin

Voice: Aqlima Hassan

Tukbandi & Video: @MobeenJamei

शुक्रिया के साथ आप को बता दें कि local headline.com ने 14 मार्च को पब्लिश किया. 👇
https://www.localheading.com/we-the-people/nazm-on-violence/