تعلیم :بد حالی کا حل
یہ بھی پڑھیں،’ کیوں ڈراتے ہو!‘https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_19.html?m=1
موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے آپ کے پاس کیا حل ہے؟ جس طرح سے پورے ہندوستان بالخصوص جھارکھنڈ سے کبھی گائے کے نام پر توکبھی بچہ چوری کے نام پرجھوٹے شک کی وجہ سے سوشل میڈیا پہ مظلوم مسلمانوں کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل کیے جا رہے ہیں کہیں آپ ان پر جذباتی ردعمل سے مشتعل ہو کر جوش میں ہوش کھو دینے والی بات تو نہیں کر رہے ہیں؟ صورتحال سنگین ہے۔ تصویریں دیکھ کر کلیجہ منھ کو آتا ہےمگر اندھیرے کو اندھیرا نہیں کاٹ سکتا۔
![]() |
| یہ بھی پڑھیں، الجامعۃ الاسلامیہ روناہی: ایک تعارف |
یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اقلیتیں اسی وقت اپنے وجود کا تحفظ کر پائی ہیں جب انہوں نے اکثریت سے بڑھ کر صلاحتیں پیدا کی ہیں اور فی الحال ہم محض دو فیصد سے بھی کم صلاحیت پیدا کر رہے ہیں۔ہمیں آبادی کے تناسب سے بڑھ کر یعنی تقریبا 25یا 35 فیصد اعلیٰ صلاحیت پیدا کرنی ہے۔ وطن عزیز ہندوستان کو ترقیاتی سرخاب کے پر صرف مسلمان ہی لگا سکتے ہیں اور اب ہمیں ہی یہ وطن بچانا ہے۔ دوبارہ اسے "سونے کی چڑیا" بنانا ہے۔ یہ حقیقت حرز جاں بنائے رکھیے کہ اس دور میں صرف تعلیم ہی امراض ملت کی دوا ہے۔ سوائے اس کے اور کوئی حل نہیں ہے۔ لاکھ ہمیں نئے نئے مسائل میں الجھایا جائے، ہماری توجہ تعلیم سے بالکل نہیں ہٹنی چاہیے اس لیے کہ ہمہ جہت ترقی صرف تعلیم سے ممکن ہے۔ اگر ہم جذباتی ہوں گے تو ہر طرح سے نقصان ہمارا ہی ہوگا جیسا کہ اب تک ہوتا آیا ہے۔ ہماری اسی کمزوری کا ہمیشہ فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ ہمیں پروپیگنڈا کر کے بھڑکایا جاتا ہے۔ اس لیے خیال رہے کہ ہر جان قیمتی ہے،اور ہمیں بس ان حالات سے خود کو اور پوری قوم کو نکال کر لے جانا ہے۔ اس دور میں ایسی ہی قیادت کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اس کے لیے تیار ہیں تب تو ٹھیک ہے ورنہ مسائل یونہی بڑھتے رہیں گے جن کا کوئی حل نہیں ہوگا۔ عزت نفس یونہی سر بازار نیلام ہوتی رہے گی اور ایک دن ہم بالکل بے حس ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں، ’آخری فتویٰ‘https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_21.html?m=1
یہ بھی پڑھیں ’ہائے رے! علماء https://abirti.blogspot.com/2020/04/73-10-19.html?m=1
@MobeenJamei
mobeenahmad.abirti@gmail.com
+917618049339
.دیکھیے! نظم "کر دو غوث کرم خدارا https://youtu.be/HHffMy4TB4U



Bilkul...sahi bat hai.
ReplyDeleteShukriya Janab!
Deleteماشاءاللہ
ReplyDeleteShukriya
Delete👌
ReplyDelete🌷
DeleteNice job
ReplyDeleteShukriya Sir ji
Deleteعمدہ
ReplyDelete👌👌👌
ReplyDeleteI agree with you
Shukriya
Delete💓
ReplyDeleteBuhat umda Bhai
ReplyDeleteShukriya
DeleteNice 👌
ReplyDeleteThank you....
Deleteماشاءاللہ
ReplyDeleteاچھی اچھی فکر ہے
Shukriya 🌹
DeleteJi jaruri hai k es bahut badi almiya se ham dochar ho rahe hain
ReplyDeleteJi
DeleteJi jaruri hai k es bahut badi almiya se ham dochar ho rahe hain
ReplyDelete🥀🥀
ReplyDelete💓
Delete