آخری فتویٰ
زندگی کے نام پر جب زندگی مجھ کو ملی... امتحاں در امتحاں لکھا گیا میرا نصیب_نسیم شیخ
ہماری کشتی کے تمام ناخدا جب وقتِ قیام آیا ہے تو وہ سر سجدے سے اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔ممکن ہے کہ ہزارہا لعنت و ملامت کے بعد خانقاہیں اور مدارس اپنی اپنی تصویریں سوشل میڈیا پرر وائرل کرکے دارین کی مبارک و متبرک انمول رتن ’خود فریبی‘ حاصل کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں...عرض ہے کہ پہلے آئین ہند کی دفعہ 370 کی تنسیخ ایک کارِمحال تصور کی جاتی تھی مگر جب فسطائی حکومت اسے بہ آسانی کرگزرنے میں کامیاب ہو گئی حالانکہ ابھی بھی حالات ناگفتہ بہ ہیں تو اسے لگا کہ اب وہ جو چاہے؛کر لے گی۔
’سی اے اے احتجاج، اب آگے کیا؟ یہ بھی پڑھیںhttps://abirti.blogspot.com/2020/01/caaprotest_30.html
آسام میں این آر سی کا ہونا لازمی تھا مگر اس کے نتائج فسطائی حکومت پر بھاری پڑجائیں گے اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔یہی سبب ہے کہ اسے شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) 2019 لانا پڑا ہے جو آئین ہندکی تمہید سمیت دفعہ14 اور1973کے کیشوانند بھارتی مقدمے میں 13رکنی آئینی بینچ کے فیصلے یعنی ’آئینِ ہندکے بنیادی ڈھانچے کے تصور‘کے خلاف ہے۔ اب مشکل یہ ہے کہ خود وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں زور دے کر کہہ دیا ہے کہ وہ پورے ملک میں این آر سی کانفاذ کریں گے اور جیسا کہ کہا جا رہا ہے کہ 1953 سے اب تک کے کاغذات بطور ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔ ظاہر ہے... اتنے پرانے کاغذات کا لانا جوئے شیر لانے کے مثل ہے اور لے بھی آئے تو Spallingمیں اتنی مشکلات ہوں گی کہ ’یوم یفر المرءمن...‘ کی زندہ تفاسیر نفسی نفسی کے عالم میں بھاگتی دوڑتی نظر آئیں گی۔نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کی شہریت معطل ہوجائے گی اور آپ ڈیٹینشن کیمپ (قید خانے) میں رہیں گے ، حقوق سلب کرلیے جائیں گے اور جو بھی بچا کھچا سرمایہ ہوگا وہ آپ ٹریبونل میں مقدمہ لڑنے میں صرف کردیں گے۔ بات کہنے کہ نہیں مگر ضروی ہے کہ روہنگیا بنگلہ دیش کے پناہ گزی کیمپوں میں بردہ فروشی کرکے بمشکل تمام گزرِاوقات کر رہے ہیں۔ ان کی اولادکا ’حال بے حال، تاریک ہے مستقبل بھی‘۔ اسی دوران حکومت اینیمی پراپرٹی ترمیمی بل(جائداددِ دشمناں قانون) لائے گی جو یقینا پاس ہوجائے گا۔ اب غور کیجیے! جنھوں نے بھی ہندستان سے ہجرت کی، کیا انہوں نے بیع نامہ کروایا پھر رخصت ہوئے ؟ نہیں ! بالکل نہیں! وہ تو بے چارے جذباتی کیفیت سے دوچار تھے۔ جب وہ چلے گئے تو ان کے گھر، کھیت اور دکان ان کے خاندان کے افراد نے لے لیا۔ کچھ کسٹوڈین (ضبطی) میں بھی چلے گئے(کیفی اعظمی کی تحریر کردہ ’گرم ہوا‘ فلم دیکھیے یا پڑھیے)۔ اب حکومت اینیمی پراپرٹی بل کے سہارے ایسی تمام زمین و جائداد کو ضبط کر لے گی اور یوں بیٹھے بٹھائے بڑے بڑے پرانے شہر مسلمانوں سے خالی ہوجائیں گے۔ اربوں کی مالیت حکومت کو منتقل ہوجائے گی۔ پھر بھی کچھ مسلمان رہ گئے تو حکومت یونیفارم(یکساں) سول کوڈ لائے گی۔ اس بل کی تفصیلات (جائداد میں برابری کا حصہ اور ایک شادی غیرہ)واضح نہیں ہے تاہم اس بل کی مدد سے آپ کی تہذیب و ثقافت اور مذہب کو قصہ پارینہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
پڑھیے! ’کیوں ڈراتے ہو! https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_19.html?m=1
چونکہ ہندوستان میں مسلم اقلیت تعلیم یافتہ نہیں اور مالی طور پر خستہ حال ہے بالآخر تھک ہارکر بیٹھ جائے گی پھر اہلِ مدارس خانقاہوں کی سرپرستی میں چندہ کریں گے اور مقاصد شرعیہ پر سیمینار کریں گی پھر مدت مدید گزرنے کے بعد...اب ہندستان کے فقہائے عظام کا آخری فتویٰ صادرہوگا کہ شہریت کے حصول کے لیے خود کو ہندو بتادو مگر دل سے مسلمان رہو....جائز ہے۔
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا_غالؔب
غالب کی روح پکارتی ہے کہ مصرعہ ثانی ،اُسی طرح سے آپ غلط پڑھ رہے ہیں جیسے قرآن پڑھتے ہیں۔ مصرعہ ثانی یوں ہے...’درد کا حد سے گزرنا ہے موت ہوجانا‘۔ ابھی بھی وقت ہے! شیشہ پلائی دیوار بن جاؤ...!! مرجاؤ! مگر دوئم درجے کی زندگی قبول نہ کرو۔ انقلاب زندہ باد!
پڑھییے! ’ہم بھارت کے لوگ‘ https://abirti.blogspot.com/2019/12/blog-post_17.html?m=1
خدشات بیاں
مبین احمد جامعی
It's written five days ago....14Dec2019

Muftiyon ke ley waqt h ki woh Fazle haq kehrabadi ka kirdar ada kre mager afsoos woh saans bhi aese le rahe H ki Government ko bura na lage.
ReplyDeleteशुक्रिया बिल्कुल...काश आप की बात का असर हो।
DeleteBilkul
Deleteعمدہ مضمون ہے
DeleteAsar hota agar Naukri sarkari Na Hoti....
ReplyDeleteBilkul👍
ReplyDeleteBilkul sahi
ReplyDeleteماشاء اللہ
ReplyDeleteبہت خوب بھائی جان کاش آپکا نالاں ہمارے خانکاہ اور
اہل مدارس سمجھ جاتے اور یکجٹتا کو عام کرتے تاکہ فاسسٹ طاقت سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے
ماشاء اللہ
ReplyDeleteبہت خوب بھائی جان کاش آپکا نالاں ہمارے خانکاہ اور
اہل مدارس سمجھ جاتے اور یکجٹتا کو عام کرتے تاکہ فاسسٹ طاقت سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے
Thanks my friend
ReplyDeleteThanks my friend
ReplyDelete